کابل

افغانستان، ترکمانستان کے لیے جنوبی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کے لیے موزوں راستہ ہے: وزیر صنعت و تجارت

افغانستان، ترکمانستان کے لیے جنوبی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کے لیے موزوں راستہ ہے: وزیر صنعت و تجارت

 

کابل (الامارہ) افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ترکمانستان میں ترکمن باشی بندرگاہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ترکمن باشی بندرگاہ بحیرہ قزوین کے ساحل پر واقع ممالک کے ساتھ افغانستان کی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔
نورالدین عزیزی نے مزید کہا کہ افغانستان ترکمانستان کے لیے جنوبی ایشیاء کی منڈیوں تک رسائی کے لیے بھی موزوں راستہ ہے۔
دونوں ممالک کی جغرافیائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ترکمانستان ایک اہم جغرافیائی محل وقوع رکھتے ہیں، جس سے استفادہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
نورالدین عزیزی نے کہا کہ وہ افغانستان کے ٹرانزٹ سیکٹر میں اس بندرگاہ کا بھرپور استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔