کابل

افغانستان اور ازبکستان کے سیکورٹی حکام کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

افغانستان اور ازبکستان کے سیکورٹی حکام کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

 

کابل(بی این اے )

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 209 الفتح کور کے کمانڈر ملا رحمت اللہ محمد کی قیادت میں وزارت دفاع کے وفد نےازبکستان کی سرحدوں کے جنرل کمانڈر حسن اوف سلیم جان اومل سے ازبکستان کے زیرو پوائنٹ کے دورے کے دوران ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں وزارت دفاع کے وفد نے فریق مخالف کے ساتھ سرحد سے متعلق مسائل اور مشکلات شیئر کیں۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ فریقین نے دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم پر زور دیا۔