افغانستان سے روسی غاصبوں کے انخلا کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

تاریخ گواہ ہے کہ وطن عزیز افغانستان کو  بار بار عظیم حملوں اور جارحیتوں کا نشانہ بنایاگیا، مگر حملے جتنے بھی وحشت ناک تھے، اس کے باوجود ہماری مؤمن قوم نے اللہ تعالی کی نصرت اور بہادری سےاس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخر کار غاصبوں کو شسکت سے دوچار کیا ۔ ان عظیم […]

تاریخ گواہ ہے کہ وطن عزیز افغانستان کو  بار بار عظیم حملوں اور جارحیتوں کا نشانہ بنایاگیا، مگر حملے جتنے بھی وحشت ناک تھے، اس کے باوجود ہماری مؤمن قوم نے اللہ تعالی کی نصرت اور بہادری سےاس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخر کار غاصبوں کو شسکت سے دوچار کیا ۔

ان عظیم جارحیتوں میں سے ایک افغانستان پر روسی یلغار تھی، جس کے خلاف ہماری مؤمن ملت نے بہت بہادری اور ہمت سے جہادی مزاحمت کی اور آخرکار 26 دلو 1367 ھ ش بمطابق 14 فروری 1988ء کو  روسی غاصب کو  شرمندگی اور شکست کی حالت میں ہمارے ملک سے فرار پر مجبور کیا گیا۔ اس تاریخی دن کے آمد کے موقع پر اپنی مؤمن اور شریف ملت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور سابق جہاد کے تمام شہداء، مہاجرین، معذورین اور مجاہدین کی مقبولیت کا اللہ تعالی سے دعاگوہیں۔

روسی جارحیت کے انخلا کی 32 ویں برسی اس حال میں آرہی ہے کہ افغانستان کے موجودہ جارحیت کے خاتمہ اور غاصبوں کے خروج کا موضوع ایک بار پھر ذرائع ابلاغ اور عام مجالس کی شہ سرخی ہے۔  اس خصوصی موقع پر ہم افغانستان میں موجودہ جارحیت کے شرکاء کو بتلاتے ہیں کہ  سوویت یونین کی قسمت او موجودہ جارحیت کے 20 سالہ ناکام تجربات سے عبرت حاصل کریں  اور  اپنے ناجائز قبضے کو ختم کردے۔

دلو کی 26 تاریخ  اس حقیقت کو  ثابت کررہی ہے کہ غاصب جتنا بھی طاقتور ہوگا، مگر افغان قوم کے برحق مزاحمت کے مقابلے  میں آخرکار شکست سے محکوم ہوگا۔ لہذا  مزید دوطرفہ نقصانات کی روک تھام  کی خاطر آج کا کام کل پر مت چھوڑئیے۔

آخر میں اپنے بہادر ملت کو اس تاریخی دن کے مبارک باد کے ساتھ یہ خوشخبری بھی سناتے ہیں، کہ ہمارے جہاد کا داعیہ حق پر ہے اور اللہ تعالی ہمیشہ حق کا ساتھ دیتا ہے۔ جلد ہی ہم ان شاءاللہ اس دن کا مشاہدہ کرینگے، جب ہمارا ملک مکمل طور پر آزاد اور بیرونی جارحیت سے نجات پائے گا۔ وما ذالک علی اللہ بعزیز

امارت اسلامیہ افغانستان

02 رجب المرجب 1442 ھ ق

26 دلو 1399 ھ ش

14 فروری 2021 ء