کابل

افغانستان معدنی وسائل کے لحاظ سے ایک امیر ملک ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے: وزیر معدنیات و پیٹرولیم

افغانستان معدنی وسائل کے لحاظ سے ایک امیر ملک ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے: وزیر معدنیات و پیٹرولیم

 

کابل( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور نے قندوز کے ضلع امام صاحب کے علاقے زرشوی کے کان کی بولی کے اجلاس میں افغانستان کو معدنی وسائل کے حوالے سے ایک امیر ملک قرار دیا اور معدنیات کے استخراج کے شعبے میں اخلاص سے کام کرنے پر زور دیا۔

وزارت معدنیات و پٹرولیم کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس بولی کے دوران وزیر معدنیات و پٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور نے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

بولی میں حصہ لینے والوں میں فقیر محمد 805,000 ڈالر کی کامیاب بولی کے ذریعے ضلع امام صاحب کے علاقے زرشوی کے کان ایک سالہ لیز پر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔