کابل

افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی آئی ہے:اقوام متحدہ

افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی آئی ہے:اقوام متحدہ

کابل(بی این اے )
وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے نائب وزیر برائے زراعت و لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا اس وقت ملکی سطح پر پوست کی کاشت اور پیداوار صفر تک پہنچ چکی ہے اس مقصد کے لیے کاشتکاروں کو پوست کی متبادل کاشت کو فروغ دینا چاہیے۔
ملاقات کے دوران عثمانی نے متبادل فصلوں کی فراہمی کی شدید ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ امارت اسلامیہ نے اس سلسلے میں بہت کچھ کیا ہے، لیکن افغان کسانوں کو اب بھی مزید مدد کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی ڈائریکٹر انوجا سود نے متبادل ذریعہ معاش پیدا کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:
: (ہماری رپورٹس کے مطابق افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی آئی ہے جو کہ صفر کے قریب ہے،ہم منشیات کے عادی افراد کے علاج کے شعبے میں صحت عامہ کی وزارت کے ساتھ کام کر رہے ہیں،لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کاشتکاروں کے لیے پوست کی متبادل کاشت کو فروغ دیا جائے اور ان کی مدد اور تعاون کیا جائے۔)