افغانستان پر سوویت یونین جارحیت کی 41ویں سالگرے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

41 سال قبل 6 جدی 1358 ھ ش بمطابق 26 دسمبر 1979ء بیسویں صدی کے استعمار نے افغان سرزمین پر یلغار کی، تاکہ ہمارے ملک کو مستعمرہ بناکر اپنے منحرف نظریہ کو مسلط اور اس غیور قوم کو ہمیشہ کے لیے اپنا غلام بنادے۔ اس مقصد  تک پہنچنے کے لیے سوویت یونین نے اپنی سرخ […]

41 سال قبل 6 جدی 1358 ھ ش بمطابق 26 دسمبر 1979ء بیسویں صدی کے استعمار نے افغان سرزمین پر یلغار کی، تاکہ ہمارے ملک کو مستعمرہ بناکر اپنے منحرف نظریہ کو مسلط اور اس غیور قوم کو ہمیشہ کے لیے اپنا غلام بنادے۔

اس مقصد  تک پہنچنے کے لیے سوویت یونین نے اپنی سرخ فوج اور افغان ایجنٹوں کو  پوری قوت سے بروئے کار لایا، وطن عزیز کے انچ انچ پر بمباری اور اسے گولیوں سے چھلنی چھلنی کردیا، نہتے افغان عوام کو شہید، یتیم، زخمی اور قیدی بنائے اور اسے گھربار چھوڑنے پر مجبور کردیا، مگر اپنے مقصد تک نہ پہنچ سکتا۔ الحمدللہ

افغان مجاہد  قوم نے داس، کلہاڑی، دستی بموں اور زنگ زدہ بندوقوں سے بیسویں صدی کے سرخ ریچھ کا مقابلہ کیا۔ مہاجر ہوئے، تکالیف برداشت کیے، شہداء کا نذرانہ پیش کیا، قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں، مگر اپنے  ملک کو روسی لشکر کے لیے چھوڑا اور نہ ہی اپنے اقدار کو ان کے پاؤں تلے روند ڈالا۔

اس مجاہد قوم نے اپنے متعال رب کی نصرت، عزم متین اور عظیم قربانیوں سے نہ صرف کیمونزم کی سرخ لشکر کو شکست دی، بلکہ سوویت یونین  کی سلطنت کو تاریخ  کے کوڑے دان کے حوالے کردیا۔ سوویت یونین لشکر کی شکست اور ان کے افغان  نما ایجنٹوں کی شرمندگی یہ درس دے رہا ہے کہ جو بھی افغان قوم کو شرپسند، دہشت گرد وغیرہ کے  ناموں سے قتل کریں، کوئی بھی اس پر اپنے عقائد اور نظریات کو  مسلط نہیں کرسکتا۔

افغانستان غیور مسلمانوں کا گھر ہے، یہ مجاہد قوم اپنے مذہبی اور قومی اقدار کے دفاع میں ہر قسم قربانی کے لیے تیار تھی ، ہے اور رہے گی۔ ان شاءاللہ

افغان قوم نے اس سے قبل بھی کسی نقصان نہیں پہنچایا تھا اور  نہ ہی آئندہ کسی کو ضرر پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے،  مگر اپنی سرزمین میں خودمختار اور آرام دہ  زندگی اور اقدار کا تحفظ اس کا فریضہ اور ضرورت ہے، جو بھی اس راہ میں رکاوٹ بنے گا، اس کا بہادری سے مقابلہ کیاجائے گا اور اپنی استقلال کی جدوجہد  کے لیے پرعزم اور طاقت کا حامل ہے۔ ان شاءاللہ تعالی

امارت اسلامیہ افغانستان

11 جمادی الاولی 1442 ھ ق

06 جدی 1399 ھ ش

26 دسمبر 2020 ء