کابل

افغانستان کی معاشی خود مختاری ہماری ترجیح اور مشن ہے۔ڈاکٹر عبدالواسع

افغانستان کی معاشی خود مختاری ہماری ترجیح اور مشن ہے۔ڈاکٹر عبدالواسع

 

کابل(الامارہ) وزیراعظم آفس سیکریٹریٹ کے سربراہ ڈاکٹر ملا عبدالواسع نے منی ایکسچینج مارکیٹ شہزادہ سرائے کے ایکسچینجرز اینڈ منی سروسز ایسوسی ایشن کے صدر اور ممبران سے ملاقات کی۔

شہزادہ سرائے منی چینجرز اینڈ منی سروسز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اپنے مسائل اور تجاویز ملا عبدالواسع کے ساتھ شیئر کیے۔

انہوں نے امن وامان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں ترقیاتی کاموں کو سراہا اور غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے افغانی کی قدر میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شہزادہ سرائے کے علاوہ، انہوں نے شہزادہ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی مختص کرنے، منی چینجرز اور حکومت کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے امارت اسلامیہ کے اقتصادی کمیشن میں منی چینجرز کو درپیش ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے منی چینجرز ایسوسی ایشن کے نمائندے کی موجودگی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ڈاکٹر ملا عبدالوسع نے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کے ذمہ داران افغانستان کی تعمیر نو کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں اور افغانستان کی اقتصادی خوشحالی کا حصول ایک اہم ترجیح اور مشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی پالیسی اپنے لوگوں کے لیے سہولیات پیدا کرنا اور ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھ کر عمل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے منی چینجرز ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین کو یقین دلایا کہ وہ ان کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔