کابل

افغان فٹسال ٹیم نے ورلڈ کپ 2024ء کے لیے کوالیفائی کر لیا

افغان فٹسال ٹیم نے ورلڈ کپ 2024ء کے لیے کوالیفائی کر لیا

 

کابل (الامارہ) افغان ٹیم نے آج صبح ایشیا کپ کے پلے آف راؤنڈ میں کرغزستان کو 3-5 سے شکست دے کر فٹسال ورلڈ کپ 2024ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب افغان ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔
افغانستان کے علاوہ فرانس، نیوزی لینڈ اور تاجکستان وہ ٹیمیں ہیں جنہوں نے پہلی بار فٹسال ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔
فٹسال ورلڈ کپ 2024ء کا 10 واں راؤنڈ 14 ستمبر کو ازبکستان میں شروع ہوگا جس میں 26 ٹیمیں شرکت کریں گی۔