کابل

افغان وزیر خارجہ سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ملاقات

افغان وزیر خارجہ سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ملاقات

کابل(بی این اے )
افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے آغا خان فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نجم الدین نجم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نجم الدین نجم نے افغانستان میں آغا خان فاؤنڈیشن کی شعبہ صحت، ثقافت اور تعمیراتی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں اور امارت اسلامیہ بالخصوص وزارت خارجہ کے تعاون کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

نجم الدین نجم نے مزید کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن کے تعاون سے میڈیکل کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے افغانستان میں آغا خان فاؤنڈیشن کی جاری خدمات، تعاون اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وہ اپنی سرگرمیوں کو دوسرے علاقوں تک پھیلا دیں اور خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک خصوصی سیکشن کو فعال کریں تاکہ ان کا علاج اپنے ملک میں ہو سکے۔