کابل

افغان پولٹری کمپنی اور پاکستانی ادارے ہوپ کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

افغان پولٹری کمپنی اور پاکستانی ادارے ہوپ کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

 

کابل( بی این اے ) اسلام آباد میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارت خانے نے افغان پولٹری کمپنی اور پاکستان کے ہوپ ادارے کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی خبر دی ہے۔

اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے بتایا کہ معاہدے پر افغان پولٹری کمپنی کے سربراہ اسماعیل مخلص اور ہوپ کے جنرل منیجر زبیر الٰہی نے افغان سفیر سردار احمد شکیب کی موجودگی میں دستخط کیے۔

مذکورہ معاہدے کی بنیاد پر پاکستان سے افغانستان کو پولٹری اور اس سے متعلقہ تمام مصنوعات کی برآمدات مخصوص بین الاقوامی معیار کے عمل اور جانچ کے بعد کی جائے گی۔