الخندق آپریشن اور فتوحات، 20 ہلاک و زخمی، غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، لوگر اور پکتیکا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق  پیر اور منگل  کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع تالاوبرفک کے ضابط نعیم قلعہ کے مقام پر قائم چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، لوگر اور پکتیکا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق  پیر اور منگل  کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع تالاوبرفک کے ضابط نعیم قلعہ کے مقام پر قائم چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات پانچ اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور ساتھ ہی مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ غنیمت کرلی۔

واضح رہےکہ مجاہدین کی کاروائی ضلعی مرکز پر جاری ہے۔ تفصیل بعد میں ان شاءاللہ

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز علی الصبح صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے سرخاب کے علاقے میں واقع چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین چوکیاں فتح  ہوئیں اور ساتھ ہی پل قندہاری کے مقام پر  تازہ دم اہلکاروں کے دو ٹینک بموں سے تباہ ہوئے اور ان میں سوار 8 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

صوبہ پکتیکا سے اطلاع ملی ہےکہ رات کے وقت ضلع سرحوضہ کے سرحوضہ گاؤں کے قریب جنگجوؤں کی چوکی پر ہونے والے حملے میں جوکی فتح اور وہاں تعینات پانچ جنگجو قتل جبکہ دیگر فرار اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، سات کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔