پروان

امارت اسلامیہ دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات کے لیے پرعزم ہے: مولوی عبدالکبیر

امارت اسلامیہ دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات کے لیے پرعزم ہے: مولوی عبدالکبیر

 

کابل ( بی این اے ) گزشتہ روز صوبہ پروان کے مرکز میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ سرکاری افسران، صوبائی حکام، قبائلی رہنماؤں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

پروان کے گورنر مولوی عبدالعلی قدرت اللہ امینی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کچھ گروہ افغانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن امارت اسلامیہ کے دوبارہ قیام کے بعد وہ یہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ؛ افغانستان میں اسلامی حکومت کا قیام تمام لوگوں کی خواہش تھی۔ امارت اسلامیہ پوری کوشش کے ساتھ عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے دنیا کے ساتھ امارت اسلامیہ کے تعلقات کو بہتر قرار دیا اور واضح کیا کہ امارت اسلامیہ دنیا کے ساتھ اچھے دوطرفہ تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔
اسی دوران وزیر سرحدات و قبائلی امور ملا نور اللہ نوری نے گزشتہ 20 سالہ جارحیت کے خلاف جنگ میں افغانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا؛ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اور عوام ملک کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

وزیر امر بالمعروف ونہی عن المنکر محمد خالد الحنفی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال ، عزت و آبرو کا تحفظ اسلامی حکومت کے اہم مقاصد میں سے ہیں۔ اسلامی امارت اسلامیہ ملک میں مجرموں کو اسلامی قانون کے مطابق سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس عوامی اجتماع میں صوبہ پروان کے قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور نوجوانوں کے نمائندوں نے امارت اسلامیہ کے ذمہ داران سے اپنے مسائل اور مطالبات شیئر کیے۔ اعلی حکام نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔