کابل

امارت اسلامیہ نے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔ مولوی عبدالسلام حنفی

امارت اسلامیہ نے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔ مولوی عبدالسلام حنفی

کابل : رئیس الوزراء انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی نے اندخوئی ​​چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالمجید نیازی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عبدالمجید نیازی نے تجارت اور ٹرانزٹ کی صورتحال اور خاص طور پر آقینہ سرحد میں کسٹم کے مسائل اور وہاں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور امیرالمومنین حفظه الله کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس چھوٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کسٹم میں بدعنوانی کے خاتمے، تاجروں اور صنعت کاروں کے مالی اور ذاتی تحفظ کو یقینی بنانے، درآمدی اشیا کے معیار کی تشخیص کے لیے لیبارٹریوں کا قیام تاجروں کے معاملات کی نگرانی کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میں تبدیل ہوا ہے۔

مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ اندخوئی ​​اور آقینہ کے سرحدات کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ۔ سرکاری اور نجی شعبے کے حکام کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے زمین کی فراہمی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ٹرین کے ذریعے نقل و حمل کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے جناب حنفی نے کہا کہ امارت اسلامیہ ہوائی، زمینی اور خاص طور پر ٹرین کے ذریعے نقل و حمل کو فروغ دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔