امارت اسلامیہ کااردوترجمان ’’ماہنامہ شریعت‘‘کانیاشمارہ منظرعام پر

امارت اسلامیہ کا ماہِ اگست و ستمبر (واضح رہے، اس دفعہ کا شمارہ بوجوہ دو ماہ کا اکٹھا ہے) کا سرکاری میگزین ’’ماہنامہ شریعت‘‘ اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ صحافتی افق پر جلوہ گر ہو چکا ہے، جس میں افغانستان کے تازہ جہادی و سیاسی حالات کے منظرنامے کے حوالے سے شان دار تحریریں […]

shariat-54-55

امارت اسلامیہ کا ماہِ اگست و ستمبر (واضح رہے، اس دفعہ کا شمارہ بوجوہ دو ماہ کا اکٹھا ہے) کا سرکاری میگزین ’’ماہنامہ شریعت‘‘ اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ صحافتی افق پر جلوہ گر ہو چکا ہے، جس میں افغانستان کے تازہ جہادی و سیاسی حالات کے منظرنامے کے حوالے سے شان دار تحریریں شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے، شریعت کا یہ شمارہ صحافتی سفر کے حوالے سے اس لیے بھی کچھ خاص ہے کہ اس میں ’کابل نارتھ گیٹ‘ کی کارروائی اور ’اشرف غنی کی طرف سے عوامی حلقوں سمیت علمائے کرام کو افغان جہاد سے بدظن کرنے کے لیے ممکنہ طور پر بلائی جانے والی کانفرنس کے حوالے سے بھی ایک اعلامیہ شامل ہے۔
میگزین کے اداریے میں لکھا ہے کہ:

’’صاف بات یہ ہے کہ امریکا ہمارا کھلم کھلا دشمن ہے۔ ایسا دشمن، جس نے اپنی دشمنی کا ببانگِ دہل اعلان بھی کیا ہے اور گزشتہ  15 برس سے اپنی دشمنی کا عملا اظہار بھی کر رہا ہے ۔ اپنی دشمنی کے اظہار کے ساتھ ساتھ اِسے جاری رکھنے کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہے، کر گزرا ہے۔ گویا کہ اس نے دشمنی کا حق ادا کر دیا ہے اور کر رہا ہے۔ ہمارے ہر شہر، گاؤں، صحرا اور پہاڑوں پر بڑے بڑے بم گرائے ہیں۔ بے شمار آباد گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے ہزاروں نوجوانوں کو بدنام زمانہ جیلوں میں سخت ترین سزائیں دے کر ستایا جا رہا ہے۔ گزشتہ  15 برسوں میں ہزاروں کی تعداد میں افغانستان کے نوجوانوں، بوڑھوں، بچوں اور خواتین کو بلاامتیاز شہید کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے دین و ملت کو نقصان پہنچانے اور ہماری تہذیب و ثقافت کو مسخ کرنے کے لیے تما تر وسائل بروئے کار لا کر ہر طرح کی ناکام کوشش کر کے دیکھ لیا ہے۔‘‘

تازہ شمارے میں اسی طرح کی دیگر حقائق کشا تحریریں شاملِ اشاعت ہیں۔ شریعت میگزین اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمانِ صحافت پر طلوع ہوا ہے۔ شریعت میگزین کی یہ خاصیت کافی مقبول ہے کہ یہ ہمیشہ سے کسی بھی واقعے کا وہ رُخ عوام کے سامنے لاتا ہے، جو درحقیقت معروضی حقائق کے مطابق ہوتا ہے۔ علمائے کرام کو کانفرنس میں کس مقصد کے لیے بلایا جا رہا ہے؟ ملاحظہ فرمائیں:

’’ہمارے دین، ہماری سرزمین اور ہماری خودمختاری کا دشمن چاہتا ہے کہ کابل کی ناجائز انتظامیہ کو جواز کا لباس پہنا کر اُسے افغان مجاہد معاشرے کے لیے قابلِ قبول بنایا جائے۔ وہ اس گھناؤنے کام کی خاطر ناجائز صلح کے گمراہ کن پروپیگنڈوں کی کوششیں کام میں لا رہا ہے۔ وہ اگلے کچھ دنوں تک دنیا بھر سے ممتاز علمائے کرام اور اسلامی ممالک کو دھوکا دینے کے لیے ’امت مسلمہ کے علمائے کرام کے نام سے ایک کانفرنس‘ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ کابل غلام انتظامیہ کی نام نہاد امن کونسل نے اعلان کیا ہےکہ ’یہ کانفرنس اُن کے مطالبے اور خواہش پر منعقد کی جار ہی ہے۔‘ ظاہر ہے وہ اس اجلاس کے ذریعے افغانستان میں کفریہ جارحیت کی موجودگی کو غلط معلومات پیش کر کے اُس کے لیے جوازحاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ مجاہدین کے برحق جہاد کو ناجائز جنگ باور کرا کر اُن کی امت مسلمہ کی خاطر دی گئی قربانیوں کو ضایع کیا جا سکے۔‘‘

امارت اسلامیہ نے اس بارے میں علمائے کرام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی کسی بھی کانفرنس میں شرکت سے گریز کیا جائے، تاکہ دشمن کو اُس کےمذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔

اس ماہ کے شمارے میں اس کے علاوہ بہت بہترین تحریریں شامل ہیں، جو یقینا ’’شریعت‘‘ کے سنجیدہ ذوق کے حوالے سے بہت عمدہ ہیں۔ امید ہے قارئین اس دفعہ کے شمارے کو بھی حسبِ سابق اپنے عمدہ ذوق کا ترجمان پائیں گے۔ میگزین میں صوبہ کنڑ کے جہادی ذمہ دار مولوی محمد اسماعیل سے کی گئی گفت گو بھی شامل ہے، جس سے کنڑ کے جہادی حالات جاننے اور سمجھنے کو کافی مدد ملے گی۔ یقینا یہ انٹرویو جہادی سرزمین افغانستان کے حوالے سے معلومات کی طلب رکھنے والے قارئین کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ اس کے علاوہ میگزین میں سابقہ روایت کے مطابق دل چسپ سلسلوں سمیت امارت اسلامیہ کی سیاسی و عسکری برتری اور امریکا اور اُس کے غلاموں کی شکست کے حوالے سے بھی کافی پُرمغز تحریریں شامل کی گئی ہیں، جو قارئین کی توجہ کے لائق ہیں۔

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک

 https://archive.org/download/shariat-54-55/shariat-54-55.pdf

 

یونیکوڈ{ورڈ}فائل ڈاونلوڈ لنک

 https://archive.org/download/Shariat5455ForWeb/shariat–54-55%20for%20web.docx

 —————————————————————–

Torrent Download Links

PDF

https://archive.org/download/shariat-54-55/shariat-54-55_archive.torrent

MS Word

 https://archive.org/download/Shariat5455ForWeb/Shariat5455ForWeb_archive.torrent

ماہنامہ شریعت فیس بک پیج

https://www.facebook.com/shariatmagazine

  ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ    

الاماره اردو  ٹیلگرام چینل

https://telegram.me/joinchat/Bro9Rz5bIaIhALOk8Laclg

الامارہ وٹس آپ نمبر

0093708638285