کابل

امارت اسلامیہ کے تکنیکی وفد کا چابہار بندرگاہ کا دورہ

امارت اسلامیہ کے تکنیکی وفد کا چابہار بندرگاہ کا دورہ

کابل(الامارہ)
وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کے تکنیکی وفد جس میں وزارت اقتصادی امور، وزارت صنعت و تجارت، ٹرانسپورٹ، مالیات اور خارجہ امور کے نمائندے شامل تھے، نے چابہار بندرگاہ کے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں امارت اسلامیہ اور ایران کے نمائندوں نے مذکورہ بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی برآمدات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی برآمدات میں اضافے، اس بندرگاہ میں افغان سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری، اخراجات میں کمی اور دیگر کئی موضوعات پر بات چیت ہوئی۔