امریکی دوستانہ بمباریاں، 17 جنگجو اور فوجی ہلاک

امریکی طیاروں نے میدان اور بادغیس میں کٹھ پتلی فوجوں  کو نشانہ بنایا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے امریکی طیاروں نے صوبہ میدان ضلع  نرخ کے  مہدی غونڈی نامی فوجی چوکی پر شدید بمباری  کی، جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ اور وہاں تعینات 11 […]

امریکی طیاروں نے میدان اور بادغیس میں کٹھ پتلی فوجوں  کو نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے امریکی طیاروں نے صوبہ میدان ضلع  نرخ کے  مہدی غونڈی نامی فوجی چوکی پر شدید بمباری  کی، جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ اور وہاں تعینات 11 کٹھ پتلی موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ بادغیس ضلع آب کمری کے سنگ خرس کے علاقے میں امریکی طیاروں نے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6  شرپسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔