امریکی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان کا  بیان

امریکہ میں انتخابی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ریپبلکن  پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے ہیں۔ ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکی حکومت مزید  اس طرح  سے پالیسیاں مرتب کرے ، کہ دنیا میں دیگر اقوام  کی آزادی کو سلب نہ کریں اور اپنی مفادات دیگر اقوام کی ہلاکتوں اور محکومیت میں تلاش […]

امریکہ میں انتخابی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ریپبلکن  پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے ہیں۔

ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکی حکومت مزید  اس طرح  سے پالیسیاں مرتب کرے ، کہ دنیا میں دیگر اقوام  کی آزادی کو سلب نہ کریں اور اپنی مفادات دیگر اقوام کی ہلاکتوں اور محکومیت میں تلاش نہ کریں، تاکہ ایسے اعمال سے دنیا میں امن و امان قائم ہوجائے اور جاری بحران اختتام پذیر ہوجائے۔

سب سے اہم یہ ہے کہ افغانستان سے اپنی تمام افواج کو نکال دیں،سابق امریکی حکمرانوں کی طرح مزید افغانستان میں اپنے آپ اور اپنے جنرلوں کو ناکامی اور رسوائی کے القاب نہ جتوائیں  اور اس ناکام جنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے امریکی حیثیت، معیشت اور فوجیوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

افغانوں کو  چھوڑ دیں کہ ایک آزاد ملت کے طور پر اپنے خودمختار نظام کو قائم رکھنے سے آپس میں اور دنیا کیساتھ ایسا تعامل رکھے، کہ سب ایک دوسرے کے ضرر سے محفوظ ہو۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

09/ صفرالمظفر 1438 ھ بمطابق  09 / نومبر 2016 ء