ایرانی سرحد پر 23 افغان مزدوروں کی شہادت کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

المناک اطلاع ملی کہ جمہوری اسلامی ایران کے سرحد پر مزدوری کی غرض سے ایران جانے والے 57 افغان شہریوں کو ایرانی سرحدی فورس نے پہلے ان پر تشدد کیا اور بعد میں 23 افراد کو ظالمانہ طور پر شہید کردیا۔ ہم اپنے اہل وطنوں کی شہادت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے […]

المناک اطلاع ملی کہ جمہوری اسلامی ایران کے سرحد پر مزدوری کی غرض سے ایران جانے والے 57 افغان شہریوں کو ایرانی سرحدی فورس نے پہلے ان پر تشدد کیا اور بعد میں 23 افراد کو ظالمانہ طور پر شہید کردیا۔
ہم اپنے اہل وطنوں کی شہادت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہیں اور مذکورہ سانحہ کے متعلق ایرانی حکام سے اپنی تشویش کا بیان کرتے ہیں۔
اس حال میں کہ ہمارے ملک پر امریکا کا قبضہ ہے، اقغان عوام کی اکثریت غربت اور مشکلات میں مبتلا ہیں،ہمارے کچھ ہم وطن سخت مجبوریوں کی وجہ سے پڑوسی ممالک روزگار کے حصول کی خاطر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی بناء پر جمہوری اسلامی ایران کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ہموطنوں کیساتھ ہمدردی، اسلامی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے اصول کے مطابق سلوک پر توجہ دیں۔
افغان اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ، جب کہ اس طرح اعمال دونوں ممالک کی عوام کے اچھے تعلقات پر بہت برے اثرات مرتب کرسکتےہیں۔
امارت اسلامیہ مذکورہ ہموطنوں کے قتل کے حوالے سے ایرانی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس اندوہناک سانحہ کی مکمل تحقیقات کریں اور مجرموں کو سخت سزا دیں ،تاکہ آئندہ اس طرح سانحات کی روک تھام ہوجائے۔
امارت اسلامیہ افغانستان
10 رمضان المبارک 1441 ھ بمطابق 03 مئی 2020 ء