ننگرہار

ایران کا ننگرہار میں گردوں اور ذیابیطس کے علاج کے لیے ہسپتال قائم کرنے کا اعلان

ایران کا ننگرہار میں گردوں اور ذیابیطس کے علاج کے لیے ہسپتال قائم کرنے کا اعلان:

 

ننگرہار: ننگرہار میں ایران کے قونصل جنرل مجید صدیقی دولت آبادی نے اس صوبے کے گورنر حاجی محمد نعیم اخوند سے ملاقات میں کہا کہ گردے کے علاج کے ہسپتال کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے علاج کے لیے بھی ایک ہسپتال بنایا جائے گا جو جلد ہی کام شروع کر دے گا۔ انہوں نےمزیدکہاکہ ؛ اس ہسپتال کے ڈاکٹروں کو ایران میں تربیت دی گئی ہے اور انہیں طبی آلات اور ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔