ایران کے وفد سے ملا برادر اخوند کی ملاقات

امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا برادر اخوند نے وفد کے ہمراہ افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی محمدابراہیم طاہریان اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے دوحہ میں ملاقات کی۔فریقین نے ایران میں افغان مہاجرین اور سرحدی مسائل، افغانوں کی قیادت اور رہبری میں بین […]

امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا برادر اخوند نے وفد کے ہمراہ افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی محمدابراہیم طاہریان اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے دوحہ میں ملاقات کی۔فریقین نے ایران میں افغان مہاجرین اور سرحدی مسائل، افغانوں کی قیادت اور رہبری میں بین الافغان مذاکرات اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔ ملابرادر اخوند نے خصوصی ایلچی طاہریان سے مطالبہ کیا کہ ایران میں مقیم افغان مہاجرین کیساتھ اسلامی بھائی چارے کا سلوک کیا جائے۔ اسی طرح بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے ملا برادر اخوند نے کہا کہ ہم معاہدے کے تمام شقوں کو پابند ہے۔ جب ہمارے قیدی رہا ہوجائے ، تو ہم بین الافغان گفتگو کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔

محمد سہیل شاہین ترجمان سیاسی دفتر امارت اسلامیہ