بادغیس،چوکی فتح، کمانڈرقتل، دواسلحہ سمیت گرفتار

مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بادغیس ضلع قادس میں حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے جوالغ کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ […]

مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بادغیس ضلع قادس میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے جوالغ کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات جنگجو کمانڈر حاجی اختر ہلاک جبکہ دو جنگجو زخمی اور حاجی اختر کے بیٹے اور جنگجو کو دو کلاشنکوفوں اور ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ حاجی اختر کٹھ پتلی انتطامیہ کا وفادار اور اکثر اوقات خود مجاہد ظاہر کرکے کٹھ پتلی انتظامیہ کی پروپیگنڈہ مہم اہم کردار ادا کرتا۔