بادغیس، بغلان وپکتیکا،دشمن فرار،چوکی فتح، 16 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے  مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں بادغیس، بغلان اور پکتیکا صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے شہاب الدین کے علاقے خلازئی کے مقام پر واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں […]

امارت اسلامیہ کے  مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں بادغیس، بغلان اور پکتیکا صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے شہاب الدین کے علاقے خلازئی کے مقام پر واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے مرکز فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ایک ہلاک جبکہ چار زخمی  اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرہ شہر کے کوٹوال کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک ٹینک ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گیا اور اس میں سوار تین اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

اسی طرح ضلع مٹھاخان کے شینکوہ کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اور فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں ایک ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 5 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔

دوسری جانب صوبہ بادغیس ضلع جوند کے اندرمین کے علاقے میں واقع فوجی مرکز میں تعینات 80 فوجیوں میں سے 45 مجاہدین کی ممکنہ حملوں کی خوف سے فرار ہوئے۔