بادغیس

بادغیس ، انڈسٹریل پارک کی تعمیر کا منصوبہ

بادغیس ، انڈسٹریل پارک کی تعمیر کا منصوبہ

کابل(الامارہ)
وزارت صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے اس صوبے میں اقتصادی منصوبوں کا جائزہ لینے اور انڈسٹریل پارک کے قیام کے مقصد سے بادغیس کا دورہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ وزارت ، بادغیس میں انڈسٹریل پارک بنانے اور اس صوبے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انڈسٹریل پارک کی اراضی کا دورہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹے بجلی کی دستیابی نے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے ہیں۔