بادغیس و تخار، کمانڈر اور پانچ جنگجو اسلحہ سمیت سرنڈر

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے صوبہ بادغیس اور تخار صوبوں میں کمانڈر سمیت مقامی جنگجوؤں مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق کےمطابق جمعرات کے روز 2015-10-08 علی الصبح صوبہ بادغیس ضلع قادس کے خیرخانہ کے علاقے میں معروف جنگجو کمانڈر داللہ نے اپنے تین ساتھیوں […]

امارت اسلامیہ کے دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے صوبہ بادغیس اور تخار صوبوں میں کمانڈر سمیت مقامی جنگجوؤں مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق کےمطابق جمعرات کے روز 2015-10-08 علی الصبح صوبہ بادغیس ضلع قادس کے خیرخانہ کے علاقے میں معروف جنگجو کمانڈر داللہ نے اپنے تین ساتھیوں محمدنعیم، ظاہرخان اور عبدالمنان سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

ذرائع کے مطابق سرنڈر ہونے والے کمانڈر نے ایک موٹرسائیکل، ایک ہیوی مشین گن، 5 کلاشنکوفیں، ایک بم افگن، ایک پستول، 2 وائڑلیس سیٹ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی مجاہدین کےحوالے کردیے۔

صوبہ تخار سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز 2015-10-07 دوپہر کے وقت ضلع خواجہ غار کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے دو جنگجوؤں نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایک ہیوی مشین گن، ایک کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے سپرد کردیا۔