بادغیس و زابل، دو چوکیاں فتح، 12 اہلکار ہلاک، کافی غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بادغیس اور زابل صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ بادغیس ضلع سنگ آتش کے اچک کے علاقے میں واقع دو فوجی چوکیوں پر  مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بادغیس اور زابل صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ بادغیس ضلع سنگ آتش کے اچک کے علاقے میں واقع دو فوجی چوکیوں پر  مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دونوں چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے4 ہلاک جبکہ دیگر فرار اور ساتھ ہ تازہ دم اہلکاروں پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں مزید تین اہلکار مارے گئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن، چار کلاشنکوفیں،چار موٹرسائیکلیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

واضح رہے کہ لڑائی کے دوران ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت صوبہ زابل ضلع سیورئے کے میراخور کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ونے کے علاوہ پانچ اہلکار ہلاک اور مجاہدین نے پانچ ایم 16 امریکی گنیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔