بادغیس و ہلمند میں فتوحات،19 ہلاک، زخمی، گرفتار، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بادغیس اور ہلمند صوبوں میں دشمن کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نو شہر کے قریب واقع دو چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بادغیس اور ہلمند صوبوں میں دشمن کی چوکیوں پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نو شہر کے قریب واقع دو چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے  7 ہلاک جبکہ 4 زخمی اور ایک گرفتار ہوا، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، چار امریکن ایم 16 گنیں، ایک ہینڈگرنیڈ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

دوسری جانب منگل کے روز شام کے وقت ضلع مرغاب کے جوئے کار کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔

صوبہ ہلمند سے آمدہ رپورٹ کے مطابق رات کے وقت ضلع ناوہ کے ٹانگان گودر اور نرئے زابر کے علاقوں میں مجاہدین نے دو چوکیوں پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں  چوکیاں فتح اور وہاں تعینات پانچ اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی اور دیگر فرار  ہوئے ، اس کے علاوہ دو گاڑیاں اور دو موٹرسائیکلیں نذرآتش  اور دو کلاشنکوفیں وغیرہ مجاہدین نے غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق مغرب کے وقت ضلع گریشک کے نہرسراج کے علاقے یخچال کے مقام پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں تین ٹینک تباہ اور ان میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔