بامیان اور لغمان،چار اضلاع کے مراکز فتح، غنائم، دشمن فرار

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بامیان اور لغمان صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز مجاہدین نے صوبہ بامیان میں وسیع کاروائی کا آغاز کیا اور ساتھ ہی قبائلی عمائدین کی تعاون سے کابل انتظامیہ کی فوجوں کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بامیان اور لغمان صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز مجاہدین نے صوبہ بامیان میں وسیع کاروائی کا آغاز کیا اور ساتھ ہی قبائلی عمائدین کی تعاون سے کابل انتظامیہ کی فوجوں کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سےمجاہدین نے سیغان، کہمرد اور غندک اضلاع کے مراکز، پولیس ہیڈکوارٹر، چوکیوں،تمام سول و فوجی تنصیبات پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں کی اکثریت کو فرار ہونے کا موقع دیا گیا اور بعض نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،اس کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار، متعدد فوجی ٹینک و رینجر گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تحویل میں لےلیا۔
دوسری جانب صوبہ لغمان ضلع علینگار کے مرکز سمیت تمام سرکاری سول و فوجی تنصیبات اور چوکیوں پر مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے پیر اور منگل کی درمیانی شب قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو قبائلی عمائدین کی ثالثی میں فرار ہونے کا موقع دیااور مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار، فوجی ٹینک وغیرہ بھی برآمد کرلیا۔
اسی طرح مجاہدین نے پیر کےروز علی الصبح اخوند بابا زیارت نامی چوکی پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں دو کمانڈر گرفتار اور دیگر فرار ہوئے۔