بامیان

بامیان میونسپلٹی نے گزشتہ سال 53 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا

بامیان میونسپلٹی نے گزشتہ سال 53 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا

کابل(بی این اے )
بامیان میونسپلٹی کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران 53 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
بامیان میونسپلٹی کے سماجی اور ثقافتی امور کے ڈائریکٹر عبدالحکیم موسوی نے کہا کہ گزشتہ سال، بامیان میونسپلٹی نے صفائی کی مد، کھیلوں کے جمنازیم، تجارتی مقامات، دکانوں، بورڈز، اور ہوٹلوں کے کرائے سے مقررہ اور غیر مقررہ آمدنی سے 53 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے۔
اس موقع پر عبدالحکیم موسوی نے اس محکمہ کے منصوبے اور بجٹ کے مطابق آنے والے سال میں سڑکوں، پلوں اور کلورٹس کی تعمیر اور کچھ دوسرے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔