بدخشان،غزنی اور کاپیسا، اہم کمانڈر سمیت 9 اہلکار سرنڈر

امارت اسلامیہ کی دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے بدخشان، غزنی اور کاپیسا صوبوں میں کمانڈر سمیت 9 اہلکار مجاہدین سے آملے۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ بدخشان ضلع راغستان کے مربوطہ علاقے میں معروف جنگجو کمانڈر امام نظر اور تین جنگجو (عزیزالرحمن، غفران اور موجود) جبکہ […]

امارت اسلامیہ کی دعوت و ارشاد کمیشن کے کارکنوں کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے بدخشان، غزنی اور کاپیسا صوبوں میں کمانڈر سمیت 9 اہلکار مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ بدخشان ضلع راغستان کے مربوطہ علاقے میں معروف جنگجو کمانڈر امام نظر اور تین جنگجو (عزیزالرحمن، غفران اور موجود) جبکہ تین فوجی محمد طاہر، عوض، عبدالرحمن ولد روستم اور نورخان ولد عبدالکریم مخالفت سے دستبردار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ غزنی ضلع شلگر کے  باگوگاؤں کے رہائشی خالق داد ولد عبدالجلیل اور صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے باشندے عبدالرحیم نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے دو کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیے۔