بدخشان آپریشن، تمام اضلاع مراکز سمیت فتح، غنائم، سرنڈر

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بدخشان میں وسیع کاروائی کا آغاز کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجاہدین نے مایمی، زیباک، اشکاشم، خواہان، شکی، نسی،شہداء، یاوان، اور تگاب اضلاع کے مراکز سمیت تمام سرکاری سول و فوجی تنصیبات، فوجی بیس اور چوکیوں پر اللہ تعالی […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بدخشان میں وسیع کاروائی کا آغاز کیا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجاہدین نے مایمی، زیباک، اشکاشم، خواہان، شکی، نسی،شہداء، یاوان، اور تگاب اضلاع کے مراکز سمیت تمام سرکاری سول و فوجی تنصیبات، فوجی بیس اور چوکیوں پر اللہ تعالی کی نصرت سے قبضہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مراکز وغیرہ میں تعینات ہزاروں اہلکار ہلاک، فرار، زخمی، سرنڈر ہونے کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار، فوجی ٹینک، گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب مجاہدین نے صدر مقام فیض آباد شہر کی جانب رواںدواں ہے اور اس سلسلے میں حلقہ نمبر7 اسٹریٹیجک علاقے لائی آبہ بھی قبضہ کرلیا۔
واضح رہےکہ بدخشان کے تمام 28 اضلاع ہیں، جن میں سے 10 پر پہلے مجاہدین کا قبضہ تھا اور 18 کو ایک ہفتہ کے دوران دشمن سے قبضے میں لے لیا۔ اب صرف صدر مقام فیض آباد شہر کا 20 فیصد علاقہ باقی ہے اور شہر کے 80 فیصد رقبے پر مجاہدین کا کنٹرول ہے۔