بدخشان و قندوزچوکیاں فتح، 25ہلاک، کافی غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور قندوز صوبوں میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع ارغنج خواہ کے دشت پنگ کے علاقے میں قائم چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور قندوز صوبوں میں فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ بدخشان ضلع ارغنج خواہ کے دشت پنگ کے علاقے میں قائم چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 8 ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، 4 عدد کلاشنکوفیں، ایک عدد ہینڈگرنیڈ، ایک وائرلیس اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے بخمل کوچہ کے علاقے میں قائم چوکی پر مجاہدین نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب چھاپہ مار کر اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 9 اہلکار ہلاک، 7 زخمی، 2 ٹینک تباہ، ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ، ایک توپ، ایک آگائز، ایک امریکی گن، 4 کلاشنکوفیں وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

دریں اثناء ضلع چاردرہ کے مرکز کی 3 دفاعی چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس میں ایک چوکی فتح اور وہاں تعینات 4اہلکار ہلاک، 4 زخمی اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایاگیا، جس میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 4اہلکار بھی مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے 3 عدد امریکی گنیں اور کافی مقدار میں فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔