بدخشان و لوگر،چار چوکیاں فتح، 17 قتل، اسلحہ غنیمت

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور لوگر صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے صوبہ بدخشان کے بہارک اور  راغستان اضلاع میں دشمن کی چوکیوں اور مراکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا،جس […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان اور لوگر صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے صوبہ بدخشان کے بہارک اور  راغستان اضلاع میں دشمن کی چوکیوں اور مراکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ضلع بہارک کے مرکز کے قریب واقع تین چوکیاں فتح ہوئیں اور وہاں تعینات 9 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور مجاہدین نے مختلف النوع اسلحہ وغیرہ غنیمت کرلی۔

دوسری جانب بدھ کے روز شام کے وقت صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے سرخاب کے علاقے میں قائم چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا اور اس دوران 8 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ مجاہدین نے ایک موٹرسائیکل اور ہلکے و بھاری ہتھیار غنیمت کرلیے۔