کابل

بدخشاں میں گرنے والے روسی طیارے کا ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

بدخشاں میں گرنے والے روسی طیارے کا ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

 

خصوصی رپورٹ: الامارہ اردو
کل اتوار کے دن افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع کوہ آب کے پہاڑوں میں ایک روسی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی ریسکیو آپریشن کے بعد طیارے میں سوار چھے افراد میں چار کو نکال لیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بچائے گئے روسیوں کو آج صبح سویرے ضلع کوہ آب کے مرکز لے جایا گیا۔ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے مطابق ایک روسی امیر شخص کا یہ نجی طیارہ تھائی لینڈ سے بھارت اور تاشقند کے راستے روس جا رہا تھا، اس دوران طیارے میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے طیارہ افغانستان کے فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ گر کر مکمل تباہ ہوا مگر اس کے انجن میں آگ نہ لگی۔ بتایا جاتا ہے کہ روس، تاجکستان اور افغانستان کی حکومتیں سفارتی ذرائع سے واقعے کے حوالے سے مسلسل رابطے میں تھیں، امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن نے متعلقہ علاقے میں آپریشن کے لیے طیارے اور ریسکیو ٹیمیں بھیج دی تھیں۔ بالآخر رات گئے ریسکیو ٹیمیں طیارے کے حادثے کی جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
مذکورہ علاقہ انتہائی سرد، دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ ہے جس میں کافی برفباری بھی ہوئی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی فضائیہ کی امدادی ٹیموں کے آپریشن کے نتیجے میں طیارے کے چار مسافروں کو بچا لیا گیا۔ اسے محفوظ علاقے میں منتقل کرنے میں مدد کی اور آج صبح انہیں کوہ آب کے ضلعی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں اس طیارے کے روٹ کی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ تکنیکی خرابی کے باعث یہ اپنے راستے سے ہٹ کر افغانستان کے حدود میں داخل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یہ پہلا طیارہ حادثہ تھا جس پر کامیابی سے قابو پا کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔