بدخشاں

بدخشاں کے واخان میں افغانستان اور چین کو ملانے والی سڑک کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکملب

بدخشاں کے واخان میں افغانستان اور چین کو ملانے والی سڑک کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل

کابل(الامارہ)
وزارت دیہی، تعمیر نو و ترقی کے حکام کا کہنا ہے کہ بدخشاں کے واخان میں افغانستان اور چین کو ملانے والی سڑک کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل کردیا گیا ہے۔
مذکورہ وزارت کے ترجمان نورالہدی عادل کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جوکہ مستقبل قریب میں مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا جائے گا ۔
نور الہدی عادل نے مزید کہا کہ مذکورہ سڑک بدخشان کے ضلع واخان کے راستے افغانستان کو چین سے ملاتی ہے جس کی تکمیل سے چین اور افغانستان کے درمیان آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔