بغلان،فوجی بیس پرحملہ،کمانڈر سمیت 20 ہلاک

صوبہ بغلان کے خنجان اور پل خمری اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے دشمن کو نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نےضلع خنجان کے منجانہ گاؤں کے رہائشی اینٹلی جنس سروس اہلکار احمدضیاء ولد کریم چوپان کو […]

صوبہ بغلان کے خنجان اور پل خمری اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نےضلع خنجان کے منجانہ گاؤں کے رہائشی اینٹلی جنس سروس اہلکار احمدضیاء ولد کریم چوپان کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق بعد میں تازہ پولیس اہلکار پہنچیں، جن پر مجاہدین نے کزان کے علاقے میں حملہ کیا، جس میں 4 اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ ایک ٹینک تباہ ہوا۔

ضلع پل خمری سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز 2015-06-02 مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ساڑھے چار بجے مجاہدین نے گودان کے علاقے میں واقع کمانڈر عبید کے بیس پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک کمانڈر کا بھائی نقیب سمیت 15 جنگجو ہلاک جبکہ  کمانڈر عبید شمیت 9 زخمی ہوئي۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی زخمی ہوا۔