بغلان،کاروان تاحال محصور، کمانڈر سمیت 4 ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بغلان میں فوجی کاروان کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے، جبکہ صوبہ قندوز میں بکتربند ٹینک بارودی سرنگ سے تباہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز 2015-10-10 مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع دھنہ غوری کے دشتک کے علاقے میں مقامی جنگجوؤں کی رینجر […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بغلان میں فوجی کاروان کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے، جبکہ صوبہ قندوز میں بکتربند ٹینک بارودی سرنگ سے تباہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز 2015-10-10 مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع دھنہ غوری کے دشتک کے علاقے میں مقامی جنگجوؤں کی رینجر گاڑی دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار کمانڈر گل بدین سمیت 4 جنگجو موقع پر ہلاک ہوئيں۔

دوسری جانب کابل سے آنے والے سینکڑوں ٹینکوں اور گاڑیوں پر مشتمل صوبہ قندوز جانےوالے کاروان کو مجاہدین نے ضلع مرکزی بغلان کے مختلف علاقوں میں گھیرے میں رکھا ہوا ہے اور قدم قدم پر مجاہدین کی کمین گاہوں اور بارودی سرنگوں سے روبرو ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کاروان صوبہ قندوز جانے کی کوشش کررہا ہے، جس پر مجاہدین نے 27/ستمبر قبضہ کرلیا تھا اور گذشتہ بارہ روز سے دشمن کا کاروان مرکزی بغلان میں محصور ہے۔

صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ اور سنیچرکی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ قندوز شہر اور بالاحصار کے درمیانی علاقے میں بکتربند ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔