بغلان،کمانڈرسمیت 9 گرفتار، اسلحہ غنیمت، 3چوکیاں فتح

مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان میں حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے لرخاویان کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی تین چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں […]

مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے لرخاویان کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی تین چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو صبح تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے تینوں چوکیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چوکیوں میں تعینات جنگجو کمانڈر ظاہرچوچہ اور 8 شرپسند گرفتار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر،9 کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔