بغلان، غزنی، لوگر و میدان، چار ٹینک تباہ، 18 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، غزنی، لوگر اور بغلان صوبوں میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے لوہڑہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا اور […]

کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، غزنی، لوگر اور بغلان صوبوں میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے لوہڑہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا اور ساتھ ہی سالار کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

دریں اثناء صوبہ  غزنی ضلع شلگر کے چاردیوار کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے دوشیخ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

صوبہ بغلان سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کے روز شام کے وقت ضلع دوشی کے شترجنگل کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چار ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ پانچ اہلکار ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے۔