بغلان

بغلان، غوری سیمنٹ فیکٹری کی پیداوار میں اضافہ

بغلان، غوری سیمنٹ فیکٹری کی پیداوار میں اضافہ

 

کابل( الامارہ) صوبہ بغلان کی غوری سیمنٹ فیکٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ 2023ء میں 1 لاکھ 50 ہزار ٹن سیمنٹ تیار کیا گیا تھا جبکہ رواں سال پیداوار کی شرح 1 لاکھ 80 ہزار ٹن تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چوبیس گھنٹوں میں 1000 سے 1200 ٹن سیمنٹ تیار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس فیکٹری میں 750 ملازمین کام کر رہے ہیں۔