بغلان آپریشن جاری، وسیع علاقہ فتح، کمانڈر محب سمیت ہلاکتیں

صوبہ بغلان  پل خمری اور دوشی اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن پر حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمینای شب رات گئے ضلع پل خمری کے ڈنڈ شہاب الدین کے علاقے خلازئی کے مقام پر واقع چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری […]

صوبہ بغلان  پل خمری اور دوشی اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن پر حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمینای شب رات گئے ضلع پل خمری کے ڈنڈ شہاب الدین کے علاقے خلازئی کے مقام پر واقع چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو اطلاع آنے تک جاری ہے،جس میں اب تک اللہ تعالی کی نصرت سے مجاہدین وسیع علاقے پر قابض ہوئے اور معروف کمانڈر محب اللہ سمیت درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز مجاہدین نے ضلع دوشی کے مربوطہ کابل، مزارشریف شاہراہ پر کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس مین دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔