بغلان اور زابل، دو کمانڈروں سمیت 9 ہلاک، اسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان اور زابل صوبوں میں کمانڈروں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کےسنگتال کے علاقے میں جنگجو کمانڈر گل زادہ دو محافظوں سمیت بم دھماکہ میں […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان اور زابل صوبوں میں کمانڈروں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ بغلان ضلع مرکزی بغلان کےسنگتال کے علاقے میں جنگجو کمانڈر گل زادہ دو محافظوں سمیت بم دھماکہ میں ہلاک ہوا۔

صوبہ زابل سے آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت  صدر مقام قلات شہر کے نومرو کے علاقے میں مجاہدین نے معروف جنگجو کمانڈر عبدالحنان بریت کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا۔

واضح رہےکہ مقتول ضلع نوبہار کے رہائشی اور امریکی سپیشل فورس کا اعتمادی شخص تھا۔

دوسری جانب جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ نورک کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں تین فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

اسی طرح جمعہ کےروز صبح کے وقت کلاؤ کے علاقے میں مجاہدین کے اسی نوعیت حملے میں چار سیکورٹی اہلکار مارے گئے اور مجاہدین نے دو کلاشنکوفیں اور ایک ہینڈ گرنیڈ غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت ضلع شاہ جوئے کے موسی زئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

دریں اثناء جمعرات کے روز شام کے وقت مجاہدین نے بازرگان کے علاقے میں فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز دن بجے ضلع شینکئی کے میراخور کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی سپلائی گاڑی جو اشیاء خوردونوش سے بھری ہوئی تھی، قبضے میں لی۔جبکہ ضلع سیورئی میں افغان فوجی امین خان ولد یارمحمد باشندہ صوبہ کنڑ مجاہدین سے آملے، جنہوں نے ایک ہیوی مشین گن بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔