کابل

بغلان “کرکر” کے کانوں سے ماہانہ دو ہزار ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا جاتا ہے۔

بغلان “کرکر” کے کانوں سے ماہانہ دو ہزار ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا جاتا ہے۔

کابل (بی این اے) بغلان کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کرکر کے کانوں سے ماہانہ 2,000 ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا جاتا ہے۔
بغلان محکمہ مائنز اینڈ پیٹرولیم کے سربراہ مولوی عبداللہ حامد نے باختر نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو بتایا کہ کرکر کوئلے کی کان سے روزانہ 774 ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے، جو اوسطاً 2220 ٹن ماہانہ تک پہنچ جاتا ہے۔
کرکر کوئلہ کان کے عہدیداروں میں سے ایک شخص نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئلے کی زیادہ تر کانوں میں معیاری طریقے سے کان کنی نہیں کی جاتی ہے اور ان کے مزدوروں کو دھول، گیس، آکسیجن کی کمی اور دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے، لیکن کرکر میں معیاری کان کنی کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کرکر کوئلے کی کان ایک چرواہے نے 1938 میں دریافت کی تھی۔ 1971 میں اس پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کی سب سے زیادہ پیداوار 1987 میں 160,000 ٹن اور سب سے کم پیداوار 1991 میں ہوئی جو 10 ہزار ٹن تھی۔
اس وقت اس کان میں دو سو اڑسٹھ افراد کام کر رہے ہیں۔