بلخ، غزنی و پکتیا، دو ٹینک ،ایک گاڑی تباہ، 20 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، غزنی اور پکتیا  صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر سے قبل صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے دالہ کے علاقے قرقین کے مقام پر بم دھماکہ سے پولیس رینجرگاڑی تباہ اور  اس میں سوار کمانڈر  اولیاقل سمیت چار […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، غزنی اور پکتیا  صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر سے قبل صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے دالہ کے علاقے قرقین کے مقام پر بم دھماکہ سے پولیس رینجرگاڑی تباہ اور  اس میں سوار کمانڈر  اولیاقل سمیت چار زخمی جبکہ ایک ہلاک ہوا۔

دوسری جانب اتوار کےروز صبح  کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے کابلودامان کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے اور سہ پہر کے وقت مجاہدین نے آرزو کے علاقے میں واقع چوکی میں تعینات دو پولیس اہلکاروں کو مار ڈالے۔

صوبہ پکتیا سے اطلاع ملی ہے کہ اتوار کےروز صبح کے وقت ضلع احمدآباد کے مچلغی کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار چار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

نیز رات کے وقت ضلع سیدکرم کے مش کے علاقے میں مجاہدین نے عبدالمتین نامی جنگجو کو قتل کردیا اور ان کے کلاشنکوف کو غنیمت کرلی۔

ذرائعکے مطابق گردیز شہر کے مہلن کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا، جس میں دو  شرپسند قتل ہوئے اور انکے  اسلحہ کو مجاہدین نے غنیمت کرلی۔

واضح رہےکہ دشمن کی جوابی فائرنگ سے دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔