بلخ

بلخ ، تین سڑکوں کی تعمیر مکمل

بلخ ، تین سڑکوں کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے )
مزار شریف میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے مرکز کے آٹھویں، نویں اور دسویں ضلع میں تین سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کر کے ان کاافتتاح کیا گیا۔
مزار شریف کے میئر محمد کاظم طارق نے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کے 8 ویں 9 ویں اور 10 ویں ضلع میں یو این ای پی ایس کے مالی تعاون سے 670 میٹر لمبائی اور 7 میٹر چوڑائی پر مشتمل تین سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر UNEPS تنظیم کے عہدیدار باز محمد یارمل نے مزار شریف کے میئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ میونسپلٹی کا مسلسل تعاون اس منصوبے کو احسن طریقے سے نافذ کرنے کا باعث بنا ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ان سڑکوں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں اسی طرح کے دیگر منصوبوں کے نفاذ کی درخواست کی ۔