بلخ

بلخ ، سڑک کی کنکریٹنگ کا 80 فیصد کام مکمل

بلخ ، سڑک کی کنکریٹنگ کا 80 فیصد کام مکمل

کابل(الامارہ)
صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف شہر میں سڑک کی کنکریٹنگ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزار شریف میونسپلٹی کی جانب سے شہر کے پہلے ضلع میں سلطان رضیہ ہائی اسکول سڑک کی کنکریٹنگ کا 80 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔
واضح رہے مذکورہ سڑک 209 میٹر لمبائی اور 6 میٹر چوڑائی پر مشتمل ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے ۔