بلخ

بلخ: داعشی خوارج کا اہم رکن گرفتار، گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کی شہادت سمیت کئی سنگین واقعات میں ملوث

بلخ: داعشی خوارج کا اہم رکن گرفتار، گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کی شہادت سمیت کئی سنگین واقعات میں ملوث

 

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس نے متعدد دھماکوں میں ملوث داعشی خارجی عین الدین (محمد) ولد عبدالوکیل کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم بلخ کے گورنر مولوی محمد داؤد مزمل تقبلہ اللہ کی حملےسمیت مزار شریف میں تبیان ثقافتی مرکز ، سہ دکان نامی شیعہ مسجد ، شہریوں کو لے جانے والی فلائنگ کوچ، اور گزشتہ رمضان کو سمنگان کے مرکز ایبک شہر میں ایک دینی مدرسے پر حملے میں ملوث تھا۔

گرفتار خارجی نے ملک کے شمالی صوبوں میں خوارج کی نگرانی میں فعال کردار ادا کیا تھا۔