بلخ

بلخ میں 10 ملین افغانی کی لاگت سے سڑک کنکریٹنگ کاکام شروع

بلخ میں 10 ملین افغانی کی لاگت سے سڑک کنکریٹنگ کاکام شروع

کابل(بی این اے )

بلخ کے محکمہ دیہی ترقی اور تعمیر نو کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع شولگرہ میں یو این ڈی پی کے مالی تعاون سے 10 ملین افغانی کی لاگت سے سڑک کنکریٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بلخ کے ڈپٹی گورنر مولوی نورالہدی ابو ادریس نے کہا کہ صوبے کے تمام دور دراز اضلاع اور شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور تمام حکام صوبے کے مختلف علاقوں میں بنیادی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہیں اس لیے سب کو اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی یار محمد شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رفاہ اسلامک آفس نے یو این ڈی پی کے مالی تعاون سے 10 ملین کی لاگت سے ضلع شولگرہ میں 500 میٹر سڑک کنکریٹ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں علاقے کے کچھ لوگوں کو 6 ماہ کے لیے روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ ضلع کے مقامی مکینوں کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی حالت پہلے بہت خراب تھی اور لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا، لیکن امارت اسلامیہ افغانستان کی آمد کے ساتھ ہی ان علاقوں کی طرف سنجیدگی سے توجہ دی گئی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی گئی۔