بلخ

بلخ: گزشتہ دنوں داعشی خوارج کے خلاف آپریشن میں ان کے تین اہم رہنماؤں کی ہلاکت کا انکشاف

بلخ: گزشتہ دنوں داعشی خوارج کے خلاف آپریشن میں ان کے تین اہم رہنماؤں کی ہلاکت کا انکشاف

16 مارچ کو صوبہ بلخ کے 5ویں، 8ویں اور 10ویں سیکیورٹی زون میں داعشی خوارج کے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن کیا گیا جس میں 5 داعشی خوارج کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق ” حالیہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ مذکورہ آپریشن میں خوارج کے تین اہم افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

1_ مولوی ضیاء الدین عرف مولوی محمد خوارج کے خراسان شاخ کا نام نہاد گورنر اور خوارج کے شعبہ قضا کے انچارج جو داعش کی خراسان شاخ کا دوسرا اہم رہنما تھا۔

2_ ابو عمر آفریدی، خوارج کی خراسان شاخ کی کونسل کا رکن۔
3_ استاد سلمان تاجکستانی فوجی مشقوں اور بم بنانے کے ماہر

اس کے علاوہ کچھ عرصہ قبل صوبہ فاریاب میں بھی آپریشن کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں داعشی خوارج کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جو صوبہ بلخ کے گورنر شہید ملا محمد داؤد مزمل تقبل اللہ پر حملے اور کئی دیگر حملوں میں ملوث تھے”