بگرام و غزنی، امریکی و کٹھ پتلی مراکز پر میزائل حملے

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان اور غزنی صوبوں میں دشمن کے مراکز پر  میزائل داغے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے صوبہ پروان ضلع بگرام میں ملکی سطح پر واقع جارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پروان اور غزنی صوبوں میں دشمن کے مراکز پر  میزائل داغے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے صوبہ پروان ضلع بگرام میں ملکی سطح پر واقع جارح امریکی فوجوں کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر میزائل داغے، جو اہداف پر گریں۔

دوسری جانب پیر کےروز دوپہر کے وقت مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے یونٹ کے علاقے میں قائم کٹھ پتلی فوجوں کے مرکز پر اسی نوعیت کا حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں  صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، لیکن اطلاع آنے تک تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔