بین الافغان مذاکراتی ٹیم کے اراکین کا مختصر تعارف/ قاسم راسخ

جناب شیخ مولوی محمد قاسم راسخ ترجمہ : ہارون بلخی شیخ مولوی محمد قاسم راسخ ملا جمعہ نظر کے فرزند 1971ء کو صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے ابپیکال گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عصری اور دینی علوم ملک میں اور اعلی تعلیم دیار ہجرت میں حاصل کرلی۔ آپ نے 1416ھ کو مظہرالعلوم دارالعلوم صوابی […]

جناب شیخ مولوی محمد قاسم راسخ

ترجمہ : ہارون بلخی

شیخ مولوی محمد قاسم راسخ ملا جمعہ نظر کے فرزند 1971ء کو صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے ابپیکال گاؤں میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی عصری اور دینی علوم ملک میں اور اعلی تعلیم دیار ہجرت میں حاصل کرلی۔ آپ نے 1416ھ کو مظہرالعلوم دارالعلوم صوابی سے دورہ حدیث کا امتیاز حاصل کرلیا۔

آپ کو اپنی مادری زبان (ترکمنی) کے علاوہ پشتو، فارسی اور عربی زبانوں پر بھی دسترس حاصل ہے۔

آپ ترکمن قوم کے بااثر رہنما، جید عالم دین اور استاد حدیث ہیں۔

شیخ راسخ صاحب نے ملک کے مختلف مدارس دینیہ میں 15 سال تک شروح فنون اور عربی لغت کی تدریس کی ہے۔ اسی طرح دیار ہجرت میں 10 سال تک دارالحدیث کے شیخ اور مدرس رہے۔

آپ 2007ء سے 2016ءتک کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے رکن اور صوبہ جوزجان کے صوبائی فوجی کمیشن کے سربراہ رہے۔

جناب شیخ صاحب 2016ء سے 2020ء تک مشرقی و شمالی 20 صوبوں کے فوجی کورٹ کے جج بھی رہے۔

آپ اس وقت امارت اسلامیہ کے رہبری شوری اور مذاکراتی ٹیم کے رکن ہیں۔